• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وکی لیکس کو دستاویزات دینےکے جرم میں شہری کو 40 سال قید کی سزا

وکی لیکس کو دستاویزات دینےکے جرم میں شہری کو 40 سال قید کی سزا

وکی لیکس کو خفیہ دستاویزات دینے والے مجرم کو 40 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق سی آئی اے افسر نے 8 ہزار 761 دستاویزات فراہم کی تھیں۔ جوشوآ شولٹ جاسوسی، کمپیوٹر ہیکنگ، توہین عدالت اور جھوٹا بیان حلفی دینے کے مجرم قرار پائے۔ واضح رہے کہ خفیہ دستاویزات لیکس کیے جانے پر وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو 5 سال قبل گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ 7 سال ایکواڈور کے سفارت خانے میں رہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ایکواڈور حکومت نے 2010 میں امریکی فوج کی خفیہ معلومات افشا کرنے والے وکی لیکس کے بانی کو شہریت دی تھی۔ تاہم پھر ایکواڈور کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسانج کی جانب سے بارہا عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی جس کے بعد ان کا سیاسی پناہ گزین کا درجہ ختم کر دیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply