• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت: فنڈز میں خورد برد: لالو پرساد کو قید کی سزا سنادی گئی

بھارت: فنڈز میں خورد برد: لالو پرساد کو قید کی سزا سنادی گئی

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق 69 سالہ لالو پرساد یادو ریلوے کے وزیر بھی رہ چکے ہیں جبکہ بہار میں انہیں نچلی ذات کے لوگوں کے حق میں آواز اٹھانے پر کافی شہرت بھی حاصل ہے۔گزشتہ ماہ انسداد کرپشن عدالت نے لالو پرساد کو سرکاری فنڈز سے ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر چوری کرنے کا مجرم قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ 2013 میں ایک اور عدالت نے لالو پرساد یادو کو، 20 سال کے عرصے تک بہار حکومت کے خزانے سے جعلی ادویات اور مویشیوں کے لیے چارہ کے لیے دھوکہ دہی کے ذریعے 37 کروڑ 80 لاکھ روپے نکالنے کا مجرم ٹھہراتے ہوئے 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

مال مویشیوں کے کاشتکاروں کی مدد کے لیے متعارف کرائی جانے والی اس اسکیم حکومت کے خلاف سازش کرنے اور دھوکہ دہی کے الزام میں درجنوں سیاستدانوں اور سرکاری عہدیداران کے خلاف تقریباً 60 کیسز دائر کیے گئے تھے۔

الزامات کی زد میں آنے والے ان افراد پر بڑے پیمانے پر مویشیوں کے ریوڑ ظاہر کرکے ان کے چارہ اور دوائیوں کے لیے سرکاری رقم حاصل کرنے کا الزام تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مویشیوں کے چارہ کی اسکیم کے لیے 10 ارب روپے (15 کروڑ 70 لاکھ ڈالر) مختص کیے گئے تھے۔لالو پرساد نے خورد برد کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے ’سیاسی انتقام‘ قرار دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply