• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • برلن: نیو ایئر پارٹی میں خواتین کے لیے خصوصی سیف زونز بنائے جائیں گے

برلن: نیو ایئر پارٹی میں خواتین کے لیے خصوصی سیف زونز بنائے جائیں گے

برلن میں نئے سال کے حوالے سے منعقد ہونے والے پارٹی میں پہلی مرتبہ منتظمین خواتین کے لیے ایک مخصوص ’سیف زون‘ یعنی محفوظ علاقہ مختص کریں گے۔

برینڈن برگ پارٹی میں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے حوالے سے خدشات کے پیشِ نظر یہ اقدام کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ دو سال قبل جرمنی کے شہر کولون میں نئی سال کی تقریبات کے موقعے پر خواتین کو جنسی ہراس اور چوریوں کا بڑے پیمانے پر نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد جرمنی میں لوگ شدید حیران ہو گئے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سینکڑوں خواتین نے شکایت کی تھی کہ بظاہر امیگرینٹ (تارکینِ وطن) مردوں نے انھیں نشانہ بنایا۔

برلن میں اتوار کو ہونے والے پارٹی میں لاکھوں لوگوں کی شرکت متوقع ہے اور اس موقعے پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔ پارٹی کے مقام پر بڑے بستے اور شراب ممنوع ہوگی۔جرمن ریڈ کراس کا عملہ ان خواتین کی مدد کے لیے بھی موجود ہوگا جو کہ غیر محفوظ محسوس کر رہی ہوں۔اس کے علاوہ شہر کی پولیس نے بھی خواتین کو خصوصی تنبیہ کی ہے کہ کسی ناخوش گوار واقعے کی صورت میں وہ پولیس کی مدد حاصل کریں۔تاہم خواتین کے لیے سیف زون بنانے کے اقدام کی ہر کوئی حمایت نہیں کر رہا۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ اس طرح جنسی ہراساں کرنے والے افراد کے معاملے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ امتیازی سلوک کو بڑھائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply