• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یونان کشتی حادثہ، لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے والا مرکزی شخص گرفتار

یونان کشتی حادثہ، لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے والا مرکزی شخص گرفتار

ایف آئی اےنے یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کو بیرون ملک بھجوانے والے مرکزی کردار طلحہ شاہ زیب کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم طلحہ شاہ زیب کو شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے نے بتایاکہ ملزم نے فاروق آباد کے رہائشی زاہد اکبر سے بیرون ملک بھجوانے کیلئے 65 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ملزم نے زاہد اکبرکو لیبیا میں مقیم اپنے ماموں کے پاس بھجوایا تھا جبکہ ملزم طلحہ شاہ زیب کےوالدین اٹلی میں مقیم ہیں۔

گزشتہ روز بھی ایف آئی اے نے پاکستانی نوجوانوں کو غیرقانونی طریقے سے یورپ بھیجنے والے ایجنٹ کو کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم ساجد محمود آذربائیجان فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، ملزم نے متعدد افراد کو لیبیا بھیجا، جس پر تفتیش جاری ہے۔

خیال رہے کہ یونان کی سمندری حدود میں چند روز قبل کشتی ڈوبنے کے افسوسناک واقعے میں 78 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اقوام متحدہ کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں 400 سے 750 افراد سوار تھے، 104 افرادکو بچایا جاسکا اور 78لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ باقی افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply