سری لنکن پارلیمنٹ آج نئے صدر کا انتخاب کرے گی

سری لنکن پارلیمنٹ آج نئے صدر کا انتخاب کرے گی۔

سری لنکا میں آج نئے صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔ سری لنکن پارلیمنٹ صدر کا چناو کرے گی۔قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے سمیت 3 صدارتی امیدوار مدمقابل ہیں۔

وزیراعظم وکرما سنگھے بطور عبوری صدر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔گوٹابایا راجا پاکسے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔
نیا صدر 2024 میں نئے انتخابات سے قبل بقیہ دو سال پورا کرے گا۔

دوسری جانب سری لنکا کے قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے نے ملک میں ایک بار پھر ایمرجنسی نافذ کردی۔یہ اقدام نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے دوران ماحول پرامن رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ سری لنکا میں بدترین معاشی بحران پر پر تشدد احتجاج کے بعد سابق صدرگوٹابایا راجا پاکسے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply