پنجاب اور پختون خوا میں انتخابات کی تاریخ آ گئی

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخیں تجویز کرتے ہوئے گورنر پنجاب اور خیبر پختونخوا کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے خط کا متن ہے کہ پنجاب اسمبلی 14 جنوری کو تحلیل کی گئی، اسمبلی تحلیل کی صورت میں الیکشن کمیشن 90 روز میں انتخابات کرانے کا پابند ہے، آرٹیکل 105 کے تحت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنا گورنر کا آئینی اختیار ہے، انتخابات کی تاریخ کیلئے الیکشن کمیشن سے مشاورت ضروری ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 90 روز 14 جنوری سے شروع ہوتے ہیں اس لیے پنجاب اسمبلی کے لئے 13 اپریل کے بعد پولنگ کی تاریخ نہیں رکھی جا سکتی ۔

پنجاب میں انتخابات 13 اپریل سے پہلے کرانے لازمی ہیں، اس لیے انتخابات کیلئے 9 سے 13 اپریل کی تاریخ موزوں ہے، گورنر پنجاب 9 سے 13 اپریل کے درمیان کی تاریخ الیکشن کیلئے اعلان کریں۔

خیبرپختونخوا کی اسمبلی 18 جنوری کو تحلیل کی گئی، اس لیے انتخابات کیلئے 15 سے 17 اپریل تک کی تاریخ تجویز کی جاتی ہے، گورنر خیبرپختونخوا انتخابات کیلئے 15 سے 17 اپریل کےدرمیان کی تاریخ کا اعلان کریں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خط کے مطابق الیکشن کیشن کو انتخابی عمل مکمل کرنے کے لئے 45 دن درکارہوتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply