ٹھٹھہ: زائرین کی کشتی الٹ گئی، 18 افراد جاں بحق

اطلاعات کے مطابق بد قسمت کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد سوار تھے جو دریا پار مزار پر حاضری کے لیے جارہے تھے۔

ریسکیو ٹیمیں واقعے کی جگہ پر پہنچ گئیں اور اب تک دریا سے 10 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کشتی ٹھٹھہ کے قریبی علاقے بوھارا میں دریا پار مزار پر حاضری کے لیے جاری تھی کہ ساحل سے کچھ دور حادثہ پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ رواں برس فروری میں سندھ کے شمالی ضلعے لاڑکانہ سے قریب دریائے سندھ میں بلہڑیجی کے مقام پر کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 10 سے زائد فراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

کشتی میں کم سے کم 35 افراد سوار تھے، جن میں سے 17 افراد کو فوری طور پر ریسکیو کرلیا گیا تھا، جب کہ کچھ افراد اپنی مدد آپ کے تحت پانی سے نکلنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply