ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 57 پیسے مہنگا ہو کر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 173 روپے 35 پر پہنچ گیا ہے۔

دو روز قبل ڈالر ایک روپیہ 82 پیسے مہنگا ہو کر 173 روپے پر آ گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر 172.78 پر پہنچ گیا۔

گزشتہ ہفتے جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 171.18 روپے پر بند ہوا تھا۔

اس سے قبل 13اکتوبر کو انٹر بینک میں ڈالر9 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 171 روپے 13 پیسے ہو گئی تھی۔

اس سے قبل 26 اگست 2020 کو ڈالر 168.43 روپے کا ہو گیا تھا۔ پھر یہ کم ہونا شروع ہوا اور 14 مئی 2021 کو 151.83 روپے تک پہنچ گیا۔

تاہم اس میں دوبارہ اضافہ شروع ہوا اور جون اور 14 مئی 2021 کے بعد سے بالترتیب 6.6 فیصد اور 9.9 فیصد اضافہ ہوا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور ڈالر کی مسلسل مانگ سے روپے کی قدر متاثر ہوئی۔ پاکستان کی معیشت عالمی مہنگائی اور افغانستان کی صورتحال کے باعث بھی مسلسل دباو کا شکار ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply