• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بپر جوائے سمندری طوفان کے باعث نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی

بپر جوائے سمندری طوفان کے باعث نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی

بپر جوائےکے خطرے کے پیش نظر کیٹی بندر، بدین اور سجاول کے ساحلی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی گھروں کو واپسی شروع ہوگئی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹہ کے مطابق کیٹی بندرسمیت دیگرعلاقوں سے 23 ہزار افراد کا انخلا کیا گیا تھا جن کیلئے 11 ریلیف کیمپیں قائم کی گئی تھیں، متاثرین نے اپنے گھروں کی تعمیر دوبارہ شروع کردی۔

انہوں نے بتایا کہ کیٹی بندر میں زندگی معمول پر آنا شروع ہوگئی، جلد ہی ساحل پر ماہیگیروں کو شکار کی اجازت بھی دے دی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان ٹلنے کے بعد ریلیف کیمپوں میں مقیم افراد کی واپسی کیلئے انتظامیہ ٹرانسپورٹ فراہم کر رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر سجاول کا کہنا تھا کہ ضلع سجاول کے ساحلی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے افراد واپس اپنی بستیوں میں آنا شروع ہوگئے ہیں، مختلف کیمپوں سے 16ہزار افراد کو آج اپنے اپنے علاقوں میں منتقل کیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ڈپٹی کمشنر بدین کے مطابق ریلیف کیمپس میں موجود 14 ہزار سے زائد افراد کو راشن دے کر واپس روانہ کیا جائے گا، متاثرین کے نقصانات کا اندازہ لگانے کیلئے سروے بھی کیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply