اسلام آباد:اسلامی فوجی اتحاد کا وفد جنرل (ر)راحیل شریف کی قیادت میں پاکستان پہنچ گیا ،وفد 2روزہ قیام کے دوران سیاسی وعسکری حکام قیادت سے ملاقات کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق، پیر کو اسلامی فوجی اتحاد کا وفد اسلام آباد پہنچا، جس کی قیادت پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر)راحیل شریف کررہے ہیں۔
اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے جو کہ پاکستان میں 2 روز قیام کرے گا،وفد 2روزہ دورے کے دوران قیادت میں سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کرے گا،جنرل (ر) راحیل شریف وزیر اعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کریں گے۔
اسلامی فوجی اتحاد کا وفد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرے گا۔
ملاقاتوں میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کےدورہ پاکستان سے متعلق اہم امور پر بات چیت ہوگی اور خطے کی صورتحال زیر غور آئے گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقات کے دوران اسلامی فوجی اتحاد کے دہشتگردی کیخلاف اقدامات پر بھی گفتگو ہوگی۔
ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں اسٹریٹجک حوالے سے اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کا یہ دورہ اہم تصور کیا جارہا ہے،2 روز قیام کے بعد وفد کی واپسی منگل کو متوقع ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں