• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • رہائی کےبعد سابق وزیراعظم سےملنےوالے27 پی ٹی آئی کارکن پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیے

رہائی کےبعد سابق وزیراعظم سےملنےوالے27 پی ٹی آئی کارکن پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیے

لاہور پولیس نے رہائی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کےسربراہ سے ملنے والے 27 کارکنوں کودوبارہ گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کےمختلف اضلاع سے پی ٹی آئی کارکن جیلوں سے رہائی کے بعد چیئرمین سے ملنے زمان پارک پہنچے تھے۔کارکن ملاقات کے بعد واپس جانے لگے تو مختلف علاقوں میں لگے ناکوں پر پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔فہرست کے مطابق گرفتار کارکنوں میں زیادہ تر کا تعلق ضلع قصور،لاہور، گوجرانوالا اور سرگودھا سے ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار کارکنوں کو ابھی تک کسی مقدمے میں نامزد نہیں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں لاہور ہائیکورٹ نے لاہور سمیت پنجاب کے 11 اضلاع میں پاکستان تحریک انصاف کےکارکنوں کی نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے تمام افرادکو فوری طور پر رہا کرنےکا حکم دیا تھا۔

جسٹس صفدر سلیم شاہد نے درخواستوں پر 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب سندھ حکومت نے بھی تحریک انصاف کے کارکنوں سمیت 30 نظربند شہریوں کو مختلف جیلوں سے رہا کردیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply