این اے 125، مریم نواز نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے

سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے این اے 125 سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے، مریم نواز نے اپنے وکیل تنویر ضیا بٹ کی ذریعے کاغذات نامزدگی واپس لیے۔ مریم نواز کے وکیل نے درخواست آر او کو جمع کروا دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ این اے 125 سے الیکشن لڑنا نہیں چاہتی، میرا بیلٹ پیپر پر نام اور نشان شائع نہ کیا جائے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ این اے 125 کے کاغذات نامزدگی واپس دیئے جائیں۔ این اے 125 کے آر او آصف بشیر نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی واپس کر دیئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply