• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان میں پہلی بار آن لائن ایئر ٹیکسی سروس کا کل 18 جون سے آغاز ہوگا

پاکستان میں پہلی بار آن لائن ایئر ٹیکسی سروس کا کل 18 جون سے آغاز ہوگا

پاکستان میں پہلی بار آن لائن ایئر ٹیکسی سروس کا آغاز اٹھارہ جون سے ہوگا،ملک کے نو ایئر پورٹس سمیت پرائیوٹ ائیرپورٹ پر بھی سروس میسر ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی بار آن لائن ایئر ٹیکسی سروس کا آغاز اٹھارہ جون سے ہوگا، ایئر ٹیکسی سروس کے ذریعے دور افتادہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پرآمد ورفت ممکن ہوسکے گی۔

ملک کے نو ایئر پورٹس سمیت پرائیوٹ ائیرپورٹ ، رحیم یارخان اور بلوچستان کے لئے بھی سروس میسر ہوگی۔

اسکائی ونگزایوی ایشن دنیا کی منفرد سروس کو پاکستان میں متعارف کروا رہی ہے، سی ای او اسکائی ونگزایوی ایشن عمران اسلم خان کا کہنا تھا کہ ڈی اے 40 ڈائمنڈ سیریز ماڈل کے جہاز کالیز پر معاہدہ ہوگیا، سنگل انجن جہاز میں بیک وقت 4 مسافروں کی گنجائش ہے۔

عمران اسلم خان نے کہا تھا کہ کہ ایریل ٹور کے ذریعے کراچی سے دیہی سندھ تک سروس دی جائے گی، بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں تک سروس حاصل کی جا سکے گی، 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے والا جہاز جرمن ساختہ ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے بتایا تھا کہ طیارے کی سروس کیلیے ایپ متعارف کرائی جائے گی، گوادر کا سفر پونے 3 گھنٹے جبکہ نواب شاہ سوا گھنٹے میں پہنچ سکے گا، اسکائی ونگز ایمبولینس سروس، ون ڈے پائلٹ اور تربیت پہلے سے کر رہا ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply