کتوں کی فیملی پلاننگ پر 75 کروڑ کس حکومت نے خرچ کیے؟

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ کتوں کی نسل کشی پر 75 کروڑ روپے لگا دیے کتے بھی پریشان ہیں اتنی رقم کہاں گئی۔

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سندھ حکومت نے کتوں کی فیملی پلاننگ کے لیے 75 کروڑ خرچ کیے کتے پریشان ہیں کہ ان پر اتنے پیسے لگ گئے۔

خواجہ اظہار نے کہا کہ کراچی کے لوگوں نے پیسہ کہیں لگانے سے منع نہیں کیا مگر جو پیسہ لگ رہا ہے وہ نظر تو آئے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق میں ہم اتحادی ہیں یہاں ہمارا گورنر ہے، حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ ٹیکس فری بجٹ ہے، بجٹ 900 فیصد بڑھ چکا لیکن کیا بہتری 100 فیصد بھی ہوئی۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ پیسے خرچ کرنے کی جو مہارت سندھ کے پاس ہے وہ کسی ملک کے پاس نہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے مزید کہا کہ کیا میرے شہر پر 100 ارب روپے بھی خرچ ہورہے ہیں، آپ بتائیں آپ کا عمل وسائل خرچ کرنے کا انداز بتائے گا کراچی سندھ ہے یا نہیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply