• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آلودگی کےخطرات اجاگر کرنےکیلئے آج دنیا بھر میں ماحولیات کادن منایاجا رہاہے

آلودگی کےخطرات اجاگر کرنےکیلئے آج دنیا بھر میں ماحولیات کادن منایاجا رہاہے

آلودگی کے خطرات اجاگر کرنے کے لیے آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماحولیات کا دن منایا جا رہاہے۔

تفصیلات کے مطابق اس سال کا بنیادی موضوع ‘پلاسٹک کی آلودگی کا حل’ ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے پلاسٹک کی آلودگی پرقابوپانے کیلئےعالمی تھیم کے تحت فوری اقدامات کی ضرورت پرزوردیا ہے۔

ماحولیات کے عالمی دن پراپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان میں پلاسٹک کے فضلےکوکم کرنے کیلئےپرعزم ہے،70فیصد پلاسٹک کے فضلے کوغلط طریقے سے ٹھکانے لگایا جاتا ہے،حکومت استعمال شدہ فضلے کوٹھکانے لگانے کے اقدامات کی فوری ضرورت کو تسلیم کرتا ہے،حکومت نے ماحول دوست متبادل طریقہ کاراپنانے کوترجیح دی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیراعظم نے تمام اسٹیک ہولڈرز،شہریوں،سول سوسائٹی سے آنے والی نسلوں کیلئے ماحولیات کے تحفظ کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے بھی اپیل کی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply