• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فلسطینی صدر نے مسلمانوں سے متعلق پالیسی کو چین کا اندرونی معاملہ قرار دیدیا

فلسطینی صدر نے مسلمانوں سے متعلق پالیسی کو چین کا اندرونی معاملہ قرار دیدیا

خود پر پڑی تو بلبلانے لگے ، ہم پر پڑی تو کھلکھلانے لگے ! مسلمانوں سے متعلق پالیسی چین کا اندرونی معاملہ ہے ، فلسطینی صدر

فلسطینی رہنما محمود عباس نے جمعہ کو چین کا چار روزہ دورہ مکمل کیا ہے، جس کا مقصد اقتصادی امداد کا حصول اور سنکیانگ کے شمال مغربی علاقے میں مسلم اقلیتوں کے خلاف بیجنگ کی پالیسیوں کی حمایت کا اظہار کرنا تھا۔

اپنے چار روزہ دورے کے دوران عباس نے چینی صدر اور حکمران کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ اس کے بعد رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں بیجنگ کی ملکی اور خارجہ پالیسیوں کی توثیق کی گئی اور انسانی حقوق کے مغربی تصورات کو مسترد کیا گیا۔

بیان میں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سنکیانگ میں مسلمانوں کے حوالے سے چین کی پالیسی کا، ‘انسانی حقوق سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ان کا مقصد انتہا پسندی کو ختم کرنا اور دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کی مخالفت کرنا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ،فلسطین،سنکیانگ کے مسئلے کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لئے استعمال کرنے کی سخت مخالفت کرتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply