پاکستانیوں کو ایرانی پٹرول کی فروخت کی اجازت مل گئی

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ اور اس کے گرد و نواح میں ایرانی پیٹرول کی فروخت کی اجازت دیدی ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے آئی بلوچستان کو پٹرول کی فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن سے روک دیا ،وزیراعلیٰ نے کہ ایرانی پیٹرول کی فروخت سے لاتعداد خاندانوں کی کفالت ہورہی ہے ،ایرانی تیل کی فروخت پر پابندی لگی تو کئی گھرانوں کی آمدنی بند ہو جائے گی ۔تاہم انہوں نے حکم دیا کہ پیٹرول رہائشی علاقوں سے دور اور کھلی جگہوں پر فروخت کیا جائے۔ بہت زیادہ آبادی والے رہائشی علاقوں میں فروخت نہ کی جائے ۔

صوبے کے سیاسی اور سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ کے اس فیصلے کو سراہا ۔بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے احکامات مقامی آبادی کے لیے بہترین ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ڈیلرز کے مطابق ملک کا 35 فیصد ایندھن غیر قانونی طور پر ایران سے آتا ہے۔ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ ملک بھر میں پھیل چکی ہے اور بلوچستان کو گیٹ وے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply