• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستانی اداکارائیں بے حیائی پھیلا رہی ہیں حریم شاہ

پاکستانی اداکارائیں بے حیائی پھیلا رہی ہیں حریم شاہ

لاہور کے مقامی ہوٹل میں حال ہی میں ہونے والے ہم سٹائل ایوارڈز شو میں پاکستانی اداکارائیں مغربی طرز کے لباس کے انتخاب پر تنقید کی زد میں ہیں-

ایوارڈز شو کی تقریب میں اداکارہ علیزے شاہ، سونیا حسین، مایاعلی، عائشہ عمر، آئمہ بیگ، ماڈل فہمین انصاری، مشال خان اور امر خان سمیت متعدد ماڈلز اور اداکاراؤں کے مختصر لباس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی۔

یہاں تک کہ ٹوئٹر پر ’’ہم اسٹائل ایوارڈز‘‘ اور علیزے شاہ کے نام گزشتہ دو روز سے ٹاپ ٹرینڈنگ میں ہیں۔ اور لوگ مختصر لباس پہن کر ایوارڈ شو میں شرکت کرنے والی اداکاراؤں کو نہ صرف تنقید کانشانہ بنارہے ہیں بلکہ ان پر بننے والی مزاحیہ میمز بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اداکاراؤں کے انتخاب سے جہاں ان کے مداح سخت ناراض ہیں وہیں کچھ فنکاروں نے بھی اس تنقید میں حصہ لیا ہے اور کھل کر اظہارِ خیال کیا-حریم نے ان اداکاراؤں پر تنقید کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں حریم شاہ نے کہا مجھے پسند نہیں ہے کہ میں کسی پر نکتہ چینی کروں لیکن یہاں پر بولنا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ لوگوں کا اور میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک سے بے حیائی پھیل رہی ہے، ٹک ٹاک اسٹارز بے حیائی پھیلارہے ہیں۔ اس پر سب بڑی باتیں کرتے ہیں یہی لوگ اور یہی میڈیا کہہ رہا ہوتا ہے-

حریم نے کہا کہ تو آج میں کہوں گی کہ آپ لوگ کہاں سوگئے ہو پاکستانی اداکارائیں جو خود کو لیجنڈ کہتی ہیں، اسٹارز کہتی ہیں انہوں نے جس طرح ایوارڈ شو کی تقریب میں بے ہودہ اور بےشرمی والے لباس پہنے۔

ٹاک ٹاکر نے کہا عمران خان صاحب نے بالکل ٹھیک کہا تھا کہ اگرعورت اپنا لباس مختصر کرلے تو پھر یہی ہوگا پاکستان کے اندر۔

Advertisements
julia rana solicitors

حریم شاہ نے کہا فیشن کرنے سے ہمیں کسی نے نہیں روکا، فیشن کرنا حق ہے۔ لیکن اتنی بے ہودگی تو ٹک ٹاک اسٹارز نے بھی نہیں کی جتنی ایوارڈز شو کی تقریب میں نظر آئی کہ کسی کی پوری کی پوری ٹانگ نظر آرہی ہے تو کسی کا جسم نظر آرہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply