• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شہبازشریف بلامقابلہ ن لیگ کے صدر ،مریم نوازچیف آرگنائزر،سینئرنائب صدر منتخب

شہبازشریف بلامقابلہ ن لیگ کے صدر ،مریم نوازچیف آرگنائزر،سینئرنائب صدر منتخب

وزیراعظم شہبازشریف بلامقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر اور مریم نواز بلامقابلہ چیف آرگنائزراور سینئرنائب صدر منتخب ہو گئیں۔

مسلم لیگ ن کے انٹرپارٹی الیکشن کے تحت مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا جس میں تمام عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کے فیصلے کے مطابق مریم نواز شریف مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر،سینئرنائب صدر ،اسحاق ڈار صدر مسلم لیگ ن اوورسیز اور پارٹی کے سیکرٹری خزانہ ،احسن اقبال ن لیگ کے دوبارہ سیکرٹری جنرل،عطا اللہ تارڑ ڈپٹی سیکرٹری جنرل ،مریم اورنگزیب سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوئیں۔تمام عہدیداروں کا انتخاب4سال کیلئے کیاگیا۔

جنرل کونسل کے اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو کوئی عہدہ نہیں دیاگیا۔

نومنتخب سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے جنرل کونسل اجلاس میں قرارداد پیش کی۔قرارداد میں قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔قرارداد میں پارٹی صدر محمد شہباز شریف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔قرارداد میں مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔قرارداد میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی گئی۔قرارداد میں شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو سلام پیش کیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مسلم لیگ ن کی نو منتخب سیکرٹری اطلاعات اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات منتخب ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ہم پاکستان کو مشکل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply