• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان آرمی کی انٹرنیشنل پیس سٹکنگ مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

پاکستان آرمی کی انٹرنیشنل پیس سٹکنگ مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

 پاکستان آرمی نے برطانیہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  انٹرنیشنل پیس سٹکنگ مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے-

پاکستان آرمی نے 2018 میں  پہلی بار انٹرنیشنل پیس سٹکنگ کے مقابلوں میں حصہ لیا -سالانہ منعقد ہونے والے منفرد طرز کے مقابلوں میں اب تک مجموعی طور پاکستان آرمی نے سال 2018, 2019 اور 2020 میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سال 2022اور 2023 میں پاکستان آرمی کی ٹیم دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی.

Advertisements
julia rana solicitors

سال 2021 میں کو رونا کی وبا کی وجہ سے مقابلے منسوخ کر دیے گئےتھے-  2023 کے مقابلوں میں پاکستان آرمی کے حوالدار نعمان کو بہترین انفرادی ڈرل سارجنٹ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ 2023 میں کل 16 ملکوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ اختتامی تقریب میں پاکستان سے کل پانچ ڈرل سارجنٹس نے حصہ لیا۔پاکستان ملٹری اکیڈمی کے مایہ ناز ڈرل سکواڈکی کارکردگی کو برطانوی ناظرین کی طرف سےپسند کیا گیا اوربے حدسراہاگیا۔

 

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply