نائیجریا: باراتیوں کی کشتی اُلٹنے سے 100 افراد ہلاک

شمالی نائیجیریا میں باراتیوں کی کشتی الٹ گئی حادثےکےنتیجےمیں تقریباً 100 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نائیجریئن پولیس اور مقامی رہائشیوں نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ کشتی ریاست کوارا میں دریائے نائیجرمیں الٹ گئی۔

ترجمان پولیس کاکہناہےکہ100افرادکی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے،اورزندہ بچ جانےوالوں کی تلاش ابھی جاری ہے۔

دوسری جانب مقامی رہائشی کا کہنا تھا کہ متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ہمسائی ریاست نائیجر کے ایگبوتی گاؤں میں رات بھر جاری شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے۔ حادثہ صبح3 بجے کے قریب پیش آیا جس کا علم گھنٹوں بعد ہوا، لہٰذا متاثرین کو بروقت نہیں بچایا جاسکا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply