• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سمندری طوفان بائپر جوائے سے نمٹنے کیلئے فوجی دستے تعینات

سمندری طوفان بائپر جوائے سے نمٹنے کیلئے فوجی دستے تعینات

ممکنہ سمندری طوفان “بائپر جوائے” سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کے تازہ دم دستے تعینات کر دیے گئے۔

ممکنہ سمندری طوفان بائپر جوائے سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات بارے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں ڈی جی رینجرز سندھ، جی او سی حیدرآباد گیریژن سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ” بائپر جوائے” سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بنائی گئی اور پاک فوج کی خدمات لیتے ہوئے تازہ دم دستے حفاظتی اقدامات کے طور پر تعینات کر دیے گئے، پاک فوج کے تازہ دم دستے ممکنہ سمندری طوفان ” بائپر جوائے” سے نمٹنے کے لیے روانہ ہو گئے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پاک آرمی کی کمانڈ نے فیصلہ کیا کہ پاک آرمی کے مزید دستے بھی ممکنہ ریسکیو آپریشنز کیلئے اپنے فرائض سرانجام دیں گے، پاک فوج عوام کو مشکل وقت میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply