استحکام پاکستان پارٹی کے7 ترجمان مقرر

استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین نے میڈیاپر نمائندگی کیلئے پارٹی کے ترجمان مقرر کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ اسحاق خاکوانی، نعمان لنگڑیال، سعید اکبر نوانی اور فردوس عاشق اعوان کو میڈیا پر پارٹی کی نمائندگی کیلئے ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ فیاض الحسن چوہان، ڈاکٹر مراد راس اور خرم حمیدروکھڑی بھی استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان ہوں گے۔

اس سے قبل جہانگیر ترین نے ٹوئٹر پر پارٹی عہدیداران کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عبدالعلیم خان کو استحکام پاکستان پارٹی کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔جہانگیر ترین کے مطابق عامر کیانی استحکام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل، عون چوہدری ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور پارٹی و پیٹرن ان چیف (میرے) ترجمان ہوں گے۔

گزشتہ دنوں ہی لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی کا قیام عمل آیا ہے جس میں بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے سابق رہنما شامل ہیں۔استحکام پاکستان جماعت میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، سابق وفاقی وزیر علی زیدی، فواد چوہدری، فردوس عاشق اعوان، عامر کیانی، جے پرکاش، مراد راس اور دیگر شامل ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

استحکام پاکستان پارٹی کا جھنڈا بھی فائنل کرلیا گیا ہے اور اس کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست بھی جمع کرائی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply