• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سمندری طوفان: کورکمانڈر کراچی کی بدین میں ہنگامی پریس کانفرنس

سمندری طوفان: کورکمانڈر کراچی کی بدین میں ہنگامی پریس کانفرنس

کور کمانڈر کراچی نے ممکنہ سمندری طوفان بائپرجوائے کے سلسلے میں بدین میں ہنگامی کانفرنس کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹنینٹ جنرل بابر افتخار نے رات گئے ممکنہ سمندری طوفان بائپرجوائے کے سلسلے میں بدین میں ہنگامی کانفرنس کی، کانفرنس میں موجود ڈی جی رینجرز سندھ اور جی او سی حیدرآباد سمیت فوجی و سول اداروں کے ذمہ دارین نے شرکت کی۔

متعلقہ ذمہ داران نے کور کمانڈر کراچی کو مکمل بریفنگ دی، کور کمانڈر نے بروقت تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

کور کمانڈر کراچی نے بتایا کہ اب تک پاک فوج کے دستے ریسکیو کیلیے مختلف مقامات پر پہنچ چکے ہیں لہٰذا کسی بھی صورت عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

دوسری جانب ڈی سی بدین آغا شاہ نواز خان نے کہا کہ سمندری طوفان کا پاکستان کی جانب فاصلہ کم اور خطرات میں اضافہ ہو گیا، ساحلی پٹی کے دیہاتوں اور ماہی گیر بستیوں سے آبادی کا انخلا رات گئے جاری رہا، ساحلی آبادی کا انخلا اور متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ڈی سی بدین نے بتایا کہ سرکاری عمارتوں اور محفوظ مقامات پر مقامی افراد کو منتقل کیا جا رہا ہے جب کہ پاک آرمی رینجرز اور سرکاری افسران وملازمین آبادی کے انخلا اور منتقلی میں مصروف ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply