• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لندن:بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کیخلاف سکھوں کا احتجاج

لندن:بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کیخلاف سکھوں کا احتجاج

برطانوی شہر لندن میں ہزاروں سکھوں نے بھارت میں اقلیتوں پر ظلم و جبر کے خلاف ریلی نکالی۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے 1984 میں دربار صاحب امرتسر پر حملہ کیا تھا،اس حملے کو 39 سال مکمل ہونے پر سکھوں نے لندن میں یادگار مارچ اور ریلی کا اہتمام کیا۔مارچ میں ہزاروں کی تعداد میں سکھوں نے شرکت کی جس میں خواتین بھی شامل تھیں۔

مظاہرین نے خالصتان کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ شرکا کی جانب سے گولڈن ٹیمپل پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور بھارت کی انتہا پسند حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ 1984 میں دربار صاحب امرتسر پر بھارتی فوج کے حملے میں سیکڑوں سکھ مارے گئے تھے۔ مظاہرین نے خالصتان تحریک کے رہنما امرت پال سنگھ کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply