زمین کی فضا کی تہیں (Earth’s Atmosphere Layers)-ملک محمد شعیب(2)

زمین کے ماحول میں پانچ بڑی پرتیں موجود ہیں۔ جو بلترتیب ٹراپوسفیئر، اسٹریٹوسفیئر، میسوسفیئر، تھرموسفیئر اورایکسوسفیر ہیں۔
1. ٹراپوسفیئر** Troposphere
یہ تہہ زمین کی سطح سے تقریباً 12 کلومیٹراونچائی تک پھیلی ہوئی ہے۔ اس تہہ کہ اندر ہی سانس لینے والی ہوائیں ہوتی ہیں اور بارش برسانے والے بادل بھی موجود ہوتے ہیں. تمام موسم اسی تہہ میں بنتے ہیں اور جیسے جیسے ہم اس تہہ میں اوپر جاتے ہیں اس کا درجہ حرارت کم ہوتا جاتا ہے جو تقریبا منفی 50 ڈگری تک ہوجاتا ہے.
2. اسٹراٹاسفیئر** Stratosphere
زمین کی سطح سے تقریباً 12 سے 50 کلومیٹر کے درمیان یہ تہہ واقع ہے، اس تہہ پر اوزون پرت (Ozone Layer) موجود ہوتی ہے جو ہمیں سورج کی نقصان دہ الٹرا وائلٹ تابکاری شعاعوں سے بچاتی ہے۔ جیسے جیسے اوپر جائیں گے تابكاری کی وجہ سے اتنا ہی درجہ حرارت بڑھتا جائے گا۔ اس تہہ میں بادل نہیں ہوتے، ہیلیم غبارہ اسٹراٹاسفیئر تک جا سکتا ہے۔
مسافر طیارے زیادہ تر اسٹراٹاسفیئرکی نچلی سطح کی تہہ میں اور ٹروپوسفیئر کی اوپری تہہ میں بھی اڑتے ہیں کیونکہ یہ جہازوں کو اڑان میں ہمواری فراہم کرتی ہیں۔ ٹراپوسفیئراور اسٹریٹوسفیئر کے درمیان موجود پرت کو ٹروپوپاز Tropopause کہا جاتا ہے۔
3. میسوسفیئر*** Mesosphere
زمین کی سطح سے تقریباً 50 سے 80 کلومیٹرکے درمیان یہ تہہ واقع ہے، اس تہہ میں اونچائی کے ساتھ آہستہ آہستہ درجہ حرارت ٹھنڈا ہوتا جاتا ہے۔ اس تہہ کا سب سے زیادہ اونچائی والا علاقہ فضاء کا سرد ترین علاقہ ہے جس کا اوسط درجہ حرارت منفی 85 ڈگری سیلسیس ہے۔ یہ تہہ ہمیں خلاء سے آنے والے meteorites سے محفوظ رکھتی ہے. جب یہ meteorites فضاء کی اس تہہ میں داخل ہوتے ہیں توان کا زیادہ تر حصہ جل کرراکھ بن جاتا ہے. ماحول اور موسموں کی جانچ پڑتال کرنے والے ہلکے راکٹ جن کو موسمیاتی راکٹ meteorological rockets کہا جاتا ہے وہ اس تہہ میں بھیجے جاتے ہیں.
4. تھرموسفیئر** Thermosphere
زمین کی سطح سے تقریباً 80 سے 800 کلومیٹر تک یہ تہہ موجود ہے اور یہ بہت پتلی تہہ ہوتی ہے اورسورج کی الٹرا وائلٹ شعاعیں گرمی میں تبدیل ہو کر اس علاقے کو فضاء کا سب سے گرم ترین علاقہ بنا دیتی ہیں. یہاں کا درجہ حرارت 2000 ڈگری سیلسیس تک جا سکتا ہے. اس کا سب سے نچلا حصہ آئن اسپیئر ionosphere پر مشتمل ہے۔ ionsphare گیس کے ذرات، سورج سے الٹرا وائلٹ اور ایکس ریز جذب کرتے ہیں اور برقی طور پر چارج ہو جاتے ہیں۔ اس سے ریڈیو کمیونیکیشن میں مدد ملتی ہے۔
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) اور ہبل ٹیلی سکوپ زمین کہ گرد تھرموسفیئر کی نچلی تہہ میں گردش کرتے ہیں۔
5. ایکسوسفیر****Exosphere
یہ تہہ ہمارے ماحول کی سب سے بیرونی اور اونچی تہہ ہے۔ یہ تہہ زمین کی سطح سے تقریباً 700 سے 10,000 کلومیٹر کے درمیان واقع ہے. یہاں پائے جانے والے مالیکیولز انتہائی کم کثافت کے ہیں اور آپس میں ان کا ٹکراؤ نہیں ہوتا۔ زیادہ تر GPS، ٹیلی کمیونیکیشن اور موسمی سیٹلائٹس خارجی کرہ میں گردش کرتے ہیں۔ خارجی کرہ میں ہائیڈروجن اور ہیلیم جیسی گیسیں ہیں جو بہت پھیلی ہوئی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

جاری ہے

Facebook Comments

ملک محمد شعیب
ہیومن ریسورس مینجمنٹ کے شعبہ سے وابستہ اور پاکستان کے موجودہ حالات پر نظر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply