• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چاہے سب چھوڑ جائیں،لیکن جسے ٹکٹ دوں گا ،جیتے گا وہی:عمران خان

چاہے سب چھوڑ جائیں،لیکن جسے ٹکٹ دوں گا ،جیتے گا وہی:عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کاکہنا ہے کہ تمام لوگ بھی ان کا ساتھ چھوڑ جائیں پھر بھی وہ جس کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ دیں گے وہی الیکشن جیتے گا۔

 

عمران خان کا مزید کہنا تھاکہ میں سلام پیش کرتا ہوں لیڈر شپ کو جو تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں، ان پر بہت زیادہ پریشر ہے۔   آپ کے کپتان کے اندر جب تک خون ہے وہ کھڑا ہے، ہار ماننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، جو یہ کریں گے اس کیلئے تیار ہوں۔

عمران خان نے اعلیٰ عدلیہ سے اپیل کی کہ “معزز ججز صاحبان اللہ جن لوگوں کو ذمہ داری دیتا ہے اُن پر امتحان بھی بڑا ڈالتا ہے، یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ رہی سہی جمہوریت بچائیں، ہمیں اس وقت کوئی اور اُمید نظر نہیں آرہی۔

 

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ القادر یونیورسٹی بنانے کا مقصد تھا کہ  سیرت النبی ﷺ پر ریسرچ کریں ۔بیوی بشری ٰ بی بی کو بغیر تنخواہ کے ٹرسٹی بنایا۔ایک روپے کا فائدہ نہ نمل یونیورسٹی سے ہوا نہ شوکت خانم اور نہ ہی القادر سے ہوا ۔جبکہ نیب نے کہا کہ مجھے خود ذاتی فائدہ ہوا ۔جیسے میری سیاست چمک گئی ہو۔ساڑھے 4گھنٹے نیب میں بیٹھا کر پوچھتے رہے کہ آپ کو اس سے بہت فائدہ ہوا ۔ملک ریاض کو اس لئے شامل کیا کہ ملک کا بڑا بلڈرز تھا مقصد یہی تھا کہ یونیورسٹی جلد قائم ہوں۔ہر سال 9ارب روپے شوکت خانم میں اکٹھا ہوتا ہے کیاوہ میری ذات کیلئے تھا ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عمران خان کا کہنا تھا کہ نیب نے وارنٹ نکالے مگر مجھے پتہ ہی نہیں پھر عدالت سے رینجرز نے اغوا کیا ۔اس دن میں ضمانت کیلئے گیاہوا تھا اخبارات سے معاملے کا علم ہوا۔جیل میں پہنچا تو پہلی بار انکوائری رپورٹ دکھائی۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply