• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جمہوریت کی حکمرانی کیلئےووٹ کےتقدس کوبرقرار رکھنا ہوگا، نواز شریف

جمہوریت کی حکمرانی کیلئےووٹ کےتقدس کوبرقرار رکھنا ہوگا، نواز شریف

جمہوریت کی حکمرانی کیلئےووٹ کےتقدس کوبرقرار رکھنا ہوگا، نواز شریف
لاہور(بیورو چیف)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ جمہوریت عوام کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کا نام ہے جس کو قائم رکھنے کے لیے ہمیں ہر صورت ووٹ کے تقدس اور عوامی رائے کو برقرار رکھنا ہوگا۔یوم آزادی کے موقع پر مزار اقبال پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان قائدِاعظم کی قیادت میں جمہوری جدوجہد اور ووٹ کی طاقت سے وجود میں آیا لیکن بدقسمتی سے قائدِاعظم کی وفات اور قائدِ ملت لیاقت علی خان کی شہادت کے بعد ہم نے جمہوریت اور قانون کو نظرانداز کرکے ایک نظریہ ضرورت ایجاد کرلیا، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ قائدِاعظم کا پاکستان ٹوٹ گیا۔انہوں نے کہا کہ آج کی طرح ہر یوم آزادی پر ہم قائدِاعظم اور علامہ اقبال کے روبرو سرجھکا کر پیش ہوتے ہیں لیکن آج ہمیں یہ طے کرنا ہوگا کہ ہم ہر صورت ووٹ کے تقدس کو برقرار رکھیں گے اور اسے اپنائیں گے۔نواز شریف نے کہا کہ ہمیں اس ملک کو قائدِاعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان بنانا ہے لیکن بدقسمتی سے ہم اس پر قائم نہیں رہے بلکہ اِدھر اُدھر بھٹکتے رہے اور ہمارے 70 سال ایسے ہی گزر گئے اور اگر اسی طرح چلتا رہا تو پاکستان پھر کسی ایسے بڑے حادثے کا شکار ہوسکتا ہے جس کا یہ متحمل نہیں ہو سکتا۔سابق وزیر اعظم نے 1971 میں پاکستان کے دو لخت ہونے کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا،افسوس کہ ملک ٹوٹنے سے ہم نے کوئی سبق نہیں لیا، لیکن اب وقت ہے کہ ملک کو اسی راستے پر گامزن کیا جائے جسے قائدِاعظم نے طے کیا تھا۔نواز شریف نے سوال کیا،اپنے دل سے پوچھیں کہ کیا ہم خوشی سے یوم آزادی منارہے ہیں، خوشی تو اُس وقت ہوتی جب مشرقی پاکستان (بنگلہ دیش) بھی ہمارے ساتھ ہوتا اور ترقی میں پیش پیش ہوتا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply