• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایک کروڑ کا مطالبہ کرنے والی بیوی کو شوہر نے 2 لاکھ دے کر قتل کروادیا

ایک کروڑ کا مطالبہ کرنے والی بیوی کو شوہر نے 2 لاکھ دے کر قتل کروادیا

بھارت، نئی دلی میں شوہر نے ایک کروڑ کا مطالبہ کرنے والی بیوی کو 2 لاکھ دے کر قتل کروادیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 71 سالہ ایس کے گپتا نامی شخص نے 6 ماہ قبل ایک خاتون سے یہ سوچ کرشادی کی تھی کہ وہ اس کے 45 سالہ معذور بیٹے کا خیال رکھے گی لیکن خاتون نے ایسا نہیں کیا تو ایس کے گپتا نے بیوی سے علیحدگی کافیصلہ کیا لیکن خاتون علیحدگی کی صورت میں شوہر سے ایک کروڑ روپےکا مطالبہ کرنے لگی۔

میاں بیوی کے تعلقات جب زیادہ خراب ہونے لگے تو شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا جس کیلئے اس نے بیٹے امت کو اسپتال لے جانے والے شخص وپن سیٹھی سے مدد مانگی جس پر ملزم نے ان کی بیوی کو قتل کرنے کیلئے 10 لاکھ روپے مانگے جسے ایس کے گپتا نے قبول کرلیا۔

پولیس کے مطابق وپن سیٹھی نامی شخص نے ایس کے گپتا سے 2 لاکھ 40 ہزار ایڈوانس لے کر ان کی بیوی کو قتل کرنے کی ہامی بھرلی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وپن اور ہمانشو نے ایس کے گپتا کی بیوی کو گھر جاکر چھریوں کے وار سے قتل کردیا اور گھر میں سامان پھیلا کر قتل کو واردات دکھانے کی ناکام کوشش کی لیکن تحقیقات میں پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی اور چاروں ملزمان نے جرم کا اعتراف بھی کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply