آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی ، سب کو کہتا ہوں، چیف جسٹس

چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال نے ایک سول مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے گڈ ٹو سی یو کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے وکیل اصغر سبزواری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ایک وقت کے بعد آپ میری عدالت میں آئے ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ‘آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی’ ہر کسی کو کہتے ہیں۔ مجھے گڈ ٹو سی یو کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ میں ہر ایک کو احترام دیتا ہوں۔

Advertisements
julia rana solicitors

چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ ادب واخلاق تو سب کیلئے ضروری ہے۔ ادب و اخلاق کے بغیر مزہ نہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس سول مقدمے کی سماعت کے دوران دیے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply