کراچی میں 6 سے 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

کراچی: شہر قائد میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ نہ صرف جاری ہے بلکہ اس کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے۔

کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستشنیٰ 65 فیصد فیڈرز پر بھی 6 سے 8 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جب کہ لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

اس ضمن میں کے الیکٹرک کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق اعلانیہ لوڈ شیڈنگ 30 جون کو جاری کیے گئے شیڈول کے عین مطابق ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب و رسد میں فرق 24 گھنٹے موجود ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply