وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مزید ممکنہ بارشوں سے صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے یہ بات یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس مشیل سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہی۔ اس موقع پر چارلس مشیل نے تباہ کن سیلاب میں جانی و مالی نقصان پر اظہارافسوس کیا۔
وزیراعظم نے اظہار ہمدردی اور 2.15ملین یوروامداد پر صدر یورپی یونین سے اظہار تشکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے انسانی جانوں،مویشوں،فصلوں اور املاک کو شدید نقصان پہنچا،مزید ممکنہ بارشوں سے صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کیلئے ریسکیو اور امدادی کارروائیوں سے آگاہ کیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں