• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکہ کا سیلاب متاثرین کیلئے مزید 3کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان

امریکہ کا سیلاب متاثرین کیلئے مزید 3کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان

امریکا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے مزید 3 کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان کر دیا۔

امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کے مطابق اضافی رقم پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے خرچ کی جائے گی۔

دوسری جانب وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے امریکا کی جانب سے اضافی امداد پر اظہار تشکر کیا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے سیلابی صورتحال کے باعث پاکستان کے لیے 16 کروڑ ڈالر امداد کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گویترس نے پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرین کی میزبانی کرنے والے ملک پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ پاکستان میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی تباہی پر رنجیدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پاکستان کو امداد کی ضرورت ہے جبکہ اقوام متحدہ 52 لاکھ متاثرہ افراد کو خوراک اور ضروری اشیا فراہم کرے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے مواصلاتی نظام تباہ ہو گیا ہے اور گرین ہاؤس گیس عالمی حدت کا باعث بن رہی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply