• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اومی کرون کا پہلا کیس:ابھی نمونے کے اومی کرون ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی

اومی کرون کا پہلا کیس:ابھی نمونے کے اومی کرون ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ کراچی میں سامنے آنےو الے مشتبہ اومی کرون کیس میں ابھی تک مکمل جینوم کی ترتیب کے ذریعے نمونے کی اومی کرون ویرینٹ ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھَ نے کراچی میں سامنے آنے والے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کی مشتبہ کیس کی وضاحت کر دی۔

این آئی ایچ کے مطابق ابھی تک مکمل جینوم کی ترتیب کے ذریعے نمونے کی اومی کرون ویرینٹ ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ عالمی حالات کی روشنی میں عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی کے نجی اسپتال نے خاتون میں اومی کرون کی تصدیق کی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ خاتون میں اومی کرون کی تصدیق 8دسمبر کو ہوئی۔ اومی کرون سے متاثرہ خاتون اپنے گھرمیں آئیسولیٹ ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خاتون میں اومی کرون ویرینٹ کی بظاہر کوئی علامت نہیں۔ خاتون ویکسینیٹڈ نہیں اورنہ ہی کوئی ٹریول ہسٹری ہے۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنرضلع شرقی کو مائیکرواسمارٹ لاک ڈائون کی سفارش کی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply