80سال بعد طیارہ حادثے کا سراغ مل گیا

فضائی حادثات اب کم ہوتے جارہے ہیں مگر اسکا سلسلہ جاری ہے اور وقفے وقفے سے کہیں نہ کہیں سے طیاروں کے حادثات کی خبریں آتی رہتی ہیں جن میں سے بعض تباہ شدہ طیاروں کا سراغ مل جاتا ہے اور بعض کا سراغ لگانے کی ساری کوششیں ناکامی سے دوچار ہوتی رہتی ہیں۔ ایسا ہی کچھ اب سے کوئی 80سال قبل بوکا آئی لینڈ کے قریب حادثے سے دوچار ہوجانے والے طیارے کے پیش آیا تھا اور پھر کوئی سراغ نہیں مل پا رہا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ امکانی طور پر حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ امیلیا اور فریڈ نامی 2افراد چلا رہے تھے جو ہواباز تھے۔ یہ حادثہ بحر اوقیانوس پر پیش آیا تھا اور اب غوطہ خوروں نے پاپوا نیو گنی کے اس جزےرے میں 100 فٹ نیچے پانی سے ایک بڑا شیشے کا ٹکڑا برآمد کیا ہے۔ جس کے بارے میں خیال ہے کہ یہ اسی لاپتہ طیارے کا شیشہ ہے۔ ہوسکتا ہے کہ یہ شیشہ صحیح رہنمائی کرے تاہم اس سراغ تک پہنچنے کیلئے بالشیولی نامی ایک ایوی ایشن رپورٹر کو 13سال امکانی جائزے کے لئے جائے حادثہ پر صرف کرنا پڑے۔ اب وہ اس پورے واقعہ کی فلم بنانا چاہتے ہیں اور اس کے لئے فنڈ اکٹھا کر رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply