• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پرتشدد مظاہرے: پی ٹی آئی کے واٹس ایپ نیٹ ورک سے پردہ اُٹھ گیا

پرتشدد مظاہرے: پی ٹی آئی کے واٹس ایپ نیٹ ورک سے پردہ اُٹھ گیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد جناح ہاؤس حملہ، حساس تنصیبات کی لوکیشنز اور اشتعال انگیز پیغامات کےلیے شرپسند مہم واٹس ایپ گروپس میں بھی چلائی گئی ہے۔

رپورت کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں کے ردعمل کی منصوبہ بندی کرنے والے 159 واٹس ایپ گروپس ٹریک کرلیے گئےجس کے بعد نمبروں کے ریکارڈ اور رجسٹریشن کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر اشتعال انگیزی کے لیے اکساتے رہے ہیں۔ اشتعال پھیلانے والوں کے اکاؤنٹس کی ٹریکنگ بھی جاری ہے، لاہورکی مقامی قیادت کے واٹس ایپ میسجز اور روابط کا جائزہ لیاجارہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ذرائع کا کہنا ہے کہ اشتعال پھیلانے والوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی گئی ہے۔ سی ٹی ڈی کے حوالے کیے گئے ملزمان کے موبائل کی فرانزک سے کروائی جارہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply