• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارتی اداکار اب ذوالفقار علی بھٹو کا کردار نبھائیں گے

بھارتی اداکار اب ذوالفقار علی بھٹو کا کردار نبھائیں گے

بھارتی اداکار دلیپ تاہل پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کا کردار ادا کریں گے۔

اس سے قبل دلیپ تاہل 3 مرتبہ بھارت کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو کا کردار بھی ادا کر چکے ہیں۔

اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ میرے لیے ذوالفقار علی بھٹو کا کردار ادا کرنا ایک ایسا چیلنچ تھا جس سے انکار ممکن نہیں تھا، فلم سے قبل بھٹو کی شخصیت، تقریر کرنے اور بولنے کے انداز کو سمجھنے کے لیے مہینوں تک ریسرچ کی۔

بھارتی اداکار نے اس فلم کے حوالے سے معمولی سی تفصیل بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور فلم آئی بی 71 میں دلیپ تاہل کے علاوہ اداکار انوپم کھیر، وشال جیٹھوا اور ودیوت جموال بھی شامل ہیں اور یہ فلم 12 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply