• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پارلیمنٹ میں بھارتی جارحیت کیخلاف قراردادمتفقہ طور پرمنظور

پارلیمنٹ میں بھارتی جارحیت کیخلاف قراردادمتفقہ طور پرمنظور

اسلام آباد:پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھارتی جارحیت کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق، جمعے کو اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا،جس میں حکومت اور اپوزیشن نے یک زبان ہوکر بھارتی جنگی جنون کی شدید مذمت کی۔

وزیرخارجہ  شاہ محمود قریشی نے بھارتی جارحیت کیخلاف قرارداد پیش کی، جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا ۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے بغیر تحقیق پاکستان پر الزام لگا دیا، اس کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو تعاون کی پیشکش کی۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ بھارتی جارحیت انتخابات کی وجہ سے ہے،بھارت نے پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کی،پاک فضائیہ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جارحیت ناکام بنائی، بھارتی جارحیت کی ایوان شدید مذمت کرتا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ کشمیر کا مسئلہ حل طلب اور اقوام متحدہ کے چارٹر میں موجود ہے، بھارت جموں وکشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے،وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو مزید کشیدگی سے روکا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

قرار داد پیش کئے جانے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے قرارداد کیلئے ووٹنگ کرائی ، پورے ایوان نے متفقہ طور پر اس قرار داد کو منظور کیا اور ایک بھی رکن نے اس کی مخالفت نہیں کی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply