پیوٹن ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے

روس کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے قریب ڈرون حملے میں صدر پیوٹن بال بال بچ گئے۔

روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں پارلیمنٹ کے قریب ڈرون حملہ کیا گیا، جس کا نشانہ صدر ولادی میر پیوٹن تھے۔

روسی حکام کے مطابق ڈرون حملہ یوکرین کی جانب سے کیا گیا ہے، حملے میں صدر پیوٹن بال بال بچ گئے۔

روسی میڈیا کی رپورٹس میں حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن محفوظ ہیں، انہیں کسی قسم کا کوئی زخم نہیں آیا۔

حکام نے مزید بتایا کہ صدر پیوٹن نے اپنا شیڈول تبدیل نہیں کیا اور وہ معمول کے مطابق اپنے کام کررہے ہیں۔

روسی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ یوکرین کے ڈرون حملے میں کریملن کی بلڈنگ کو بھی نقصان نہیں پہنچا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

کریملن نے متنبہ کیا ہے کہ روس اس حملے پر جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے اور اس کارروائی کو ’’دہشت گرد‘‘ حملہ سمجھتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply