• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یوگنڈا میں فوجی گارڈ نے وزیر کرنل اینگولا کو گولیاں مارکر قتل کردیا

یوگنڈا میں فوجی گارڈ نے وزیر کرنل اینگولا کو گولیاں مارکر قتل کردیا

افریقی ملک یوگنڈا میں فوجی محافظ نے سینیئر وزیر کرنل اینگولا کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

یوگنڈا میں سابق وزیر دفاع اور موجودہ سینیئر وزیر برائے محنت کرنل چارلس اینگولا کو ان کے فوجی گارڈ نے علی الصبح اس وقت گولی ماردی جب وہ اخبار پڑھ رہے تھے اور ناشتہ کرنے والے تھے۔

کرنل اینگولا کو قتل کرنے کے بعد فوجی محافظ گھر کے باہر چکر لگاتا رہا اور پڑوسیوں کے دروازے کے سامنے بھی ہوائی فائرنگ کرتا رہا جس میں وزیر کے ایک ساتھی اور چند محلہ دار بھی زخمی ہوئے۔

بعد ازاں اسی ہتھیار سے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔ فوجی گارڈ کی شناخت سبیتی کے نام سے ہوئی ہے تاہم اب تک قتل کے محرکات کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ابھی یہ واضح نہیں کہ قتل سے قبل وزیر اور ان کے محافظ کے درمیان کوئی بحث و تکرار ہوئی تھی یا دونوں کے درمیان کوئی تنازع تھا۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply