ایلون مسک کا مقابلہ، ٹوئٹر نے قانون کا سہارا لے لیا

دنیا کا امیر ترین شخص اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر آمنے سامنے آگئے، ایلون مسک کا مقابلہ کرنے کے لیے ٹوئٹر نے قانون کا سہارا لے لیا۔

کچھ دن قبل ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کی پیشکش کی تھی، جس کی وجہ سے ٹوئٹر نے تحفظ بل کی مدد حاصل کرلی ہے۔

رائٹرز کے مطابق کمپنی نے اسٹاک مارکیٹ میں اپنے شیئرز کی فروخت روکنے کے لیے امریکی قانون کے تحت شیئرز ہولڈز کا تحفظ کرنے والے بل کو اپنایا ہے، جس کے بعد کمپنی کے شیئرز کو خریدا نہیں جا سکتا۔

ایلون مسک نے دو دن قبل ٹوئٹر کے ایک شیئر کی قیمت تقریبا 55 ڈالر لگا کر پوری کمپنی کو 41 ارب ڈالر میں خریدنے کی پیشکش کی تھی۔

لیکن اب تحفظ بل کے تحت کوئی بھی شخص ٹوئٹر کے تمام شیئرز ایک ساتھ نہیں خرید سکتا۔

ایلون مسک کی آفر کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹرز بھی پریشانی میں مبتلا ہوگئے تھے، جس کے بعد کمپنی نے قانونی بل کو اپنایا، جس کے تحت اب کوئی بھی شخص ٹوئٹر کے تمام شیئرز بیک وقت نہیں خرید سکتا۔

یاد رہے اس وقت ایلون مسک کے پاس ٹوئٹر کے سب سے شیئرز موجود ہیں۔

ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کی ٹوئٹ سے پہلے چیف ایگزیکٹو پراگ اگروال نے ایلون مسک کے ٹوئٹر بورڈ آف ڈائریکٹر میں شامل ہونے کی ٹوئٹ کی تھی، جس پر ایلون مسک نے شکریہ بھی ادا کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

لیکن جس دن ایلون مسک نے آفیشلی ٹوئٹر ٹیم میں شامل ہونا تھا ، انہوں نے اس سے انکار کر دیا، اور ساتھ ہی ٹوئٹر خریدنے کی ہی ٹوئٹ کر دی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply