طالبان حکومت نے افغان الیکشن کمیشن کو ختم کر دیا

کابل: طالبان حکومت نے افغان الیکشن کمیشن کو تحلیل کر دیا۔

طالبان حکومت کے ترجمان نےکہا ہے کہ آزاد الیکشن کمیشن اور آزاد انتخابی شکایات کمیشن کے وجود اور کام کرنے کی اب کوئی ضرورت نہیں رہی ہے۔اگر ہم نے کبھی ضرورت محسوس کی تو اسلامی امارت ان کمیشنوں کو بحال کردے گی۔

انتخابی پینل کے سربراہ رہنے والے اورنگ زیب نے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن کو تحلیل کرنے کے بہت برے نتائج برآمد ہوں گے۔طالبان نے عجلت میں یہ فیصلہ کیا ہے۔

انھوں نے کہاکہ اگریہ ڈھانچہ موجود نہیں تو مجھے سو فی صد یقین ہے کہ افغانستان کے مسائل کبھی حل نہیں ہوں گے کیونکہ کوئی انتخابات نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ ماضی میں اسی الیکشن کمیشن کے زیرنگرانی مغرب کی حمایت یافتہ سابق انتظامیہ کے دور میں انتخابات منعقد ہوتے رہے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق 2006 میں قائم شدہ آئی ای سی کو صدارتی سمیت ہر قسم کے انتخابات کا انتظام اور نگرانی کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply