• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • متحدہ عرب امارات کےخلابازنےخلاسےحرمین شریفین کی ویڈیو شئیر کردی

متحدہ عرب امارات کےخلابازنےخلاسےحرمین شریفین کی ویڈیو شئیر کردی

متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے خلاباز سلطان النیادی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کی ویڈیو شیئر کردی۔

امریکا کے خلائی تحقیقاتی  ادارے ناسا کے 6 ماہ کے خلائی مشن پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود سلطان النیادی نے رمضان المبارک کی  27 ویں شب پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ  کے خلا سے مناظر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شئیر کیے جو وائرل ہوگئے۔

 

اماراتی خلا باز کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلا سے  زمین پر دکھنے والے اندھیرے میں مسجدالحرام اور مسجد نبوی ﷺروشن دکھائی دے رہی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سلطان النیادی 28 اپریل کو ناسا کے فلائٹ انجنیئر اسٹیفن باؤن کے ہمراہ ساڑھے 6 گھنٹے طویل خلائی چہل قدمی کریں گے جس کے بعد انہیں  خلا میں چہل قدمی کرنے والے پہلے عرب خلا باز کا اعزاز حاصل ہو جائے گا۔ خلاباز سلطان النیادی نے ناسا کے خلا میں مائیکرو گریوٹی میں انسانی خلیے کی نشونما پر تجربات کیلئے بھیجے گئے مشن کا حصہ ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply