کترینہ کی شادی: تصویر لینے پر شوٹ کرنے کے آرڈرز

بالی ووڈ کی ہیروئن کترینہ کیف کی شادی کی تیاریاں ایک طرف اور تصاویر باہر نہ آنے کے مسائل ایک طرف، بالی ووڈ جوڑے نے ابھی تک شادی کی تصدیق تو نہیں کیا لیکن اس تقریب کے سخت قوانین نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

بالی ووڈ جوڑے نے شادی پر موبائل فون کی پابندی عائد کرنے کے بعد انٹرنیشنل سیکورٹی ٹیم بھی ہائیر کر رکھی ہے، جو یہ یقینی بنائے گی کہ کوئی مہمان یا میڈیا ممبر شادی کی تصویر نہ لے سکے۔

لیکن نئی رپورٹ کے مطابق وینیو کے آس پاس اگر کوئی بھی ڈرون کیمرہ دکھائی دیا تو اسے اسی وقت شوٹ کر دیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خبر کترینہ کی شادی کی تیاریاں کرنے والی ٹیم کی جانب سے باہر آئی ہے، جس کا مقصد کسی بھی طرح شادی کی تصاویر کو باہر آنے سے روکنا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشال کی شادی کو خفیہ رکھنے کے لیے مہمانوں کو خفیہ انٹری کوڈز دیے جائیں گے۔ مہمانوں کو جاری کیے گئے کوڈز بتانے پر ہی ان کو تقریب میں انٹری کی اجازت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی میں شرکت کرنے والے خصوصی مہمانوں کی شناخت بھی صیغہ راز میں رکھی جائے گی۔ جس کےلیے ہوٹل نے تمام مہمانوں کے ناموں کے بجائے کوڈز الاٹ کیے ہیں۔ ان کوڈز کی بنیاد پر مہمانوں کو مختلف خدمات فراہم کی جائیں گی، جیسے کہ روم سروس، سیکیورٹی وغیرہ۔

حتی کہ ہوٹل کے کمروں تک رسائی بھی کوڈ کے ذریعے ہوگی اور شادی میں شرکت کے لیے ’نو فون پالیسی‘ لاگو ہوگی۔ جو اب سلیبریٹیز کی شادیوں میں ایک عام بات ہے۔

مہمانوں کو شادی میں شرکت ظاہر نہ کرنے، فوٹو گرافی نہ کرنے، تصاویر اور لوکیشن سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کا بھی پابند کیا جائے گا۔

راجستھان کے ضلع سوائی مادھو پور میں واقع سکس سینس فورٹ بارواڑہ میں نو دسمبر کو بالی ووڈ اسٹارز وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کی تقریب ہوگی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

شادی کی تقریبات 6دسمبر سے 10 دسمبر تک جاری رہیں گی جن کے لیے سیکیورٹی کا سخت انتظام کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply