• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ڈیم کی رقم محفوظ ہاتھوں میں ہے ، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

ڈیم کی رقم محفوظ ہاتھوں میں ہے ، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیم کی رقم محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ ملک کی بقا کیلئے منافقت اور اپنی اناؤں کی قربانی دینا ہوگی۔

سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکا علی پارک میں جامعہ غوثیہ میں ختم قرآن کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ گناہوں سے بچنا اور عبادت اہم ہے۔ اسی طرح قرآن کو پڑھنا ہی نہیں سمجھنا اور عمل کرنا اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ۔ ہمارے بچوں نے ملک کی تعلیم اور تربیت سنبھالنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا کوئی سیاسی مقصد نہیں ہے۔پاکستان کےحالات اچھے نہیں ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے معاملات درست نہیں ہیں۔ہم سب پرہمسائے کےحقوق ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ زندگی گزارنے کےاسلوب قرآن کےذریعے اللہ نے ہمیں بتلا دئیے۔ایک زندگی سے ہی گھر اور معاشرہ وجود میں آتا ہے۔معاشرے میں سب سے اہم بات تربیت اور دیانت ہے۔ہمیں اپنے معاملات میں دیانت اور خدمت کا شعار اپنانا ہوگا۔معاملات میں دیانت ہی ہمارے دین کی اساس ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ہم ملک کی بقاکی جنگ لڑ رہے ہیں۔یہ جنگ اس لئے لڑنی پڑ رہی ہے کہ ہم دین کےاسلوب سے ہٹ گئے ہیں۔زندگی کےمعاملات کی پوچھ ضرور ہوگی۔بچوں کی تعلیم وتربیت کی ہے یا نہیں اس کی باز پرس ضرور ہوگی۔جب ہم لوگ اپنے اندر جھانک کردیکھیں گےتو ہمیں اپنی خامیاں اور کوتاہیاں دکھائی دیں گی

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اندر سے منافقت ختم کرنا ہوگی اپنی اناوں کو ختم کرناہوگا۔لوگوں نے ڈیم کی رقم جودی ہے محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ڈیم کی رقم دس ارب جمع ہوئی تھی۔اس رقم کی حفاظت کےلئے پانچ رکنی بنچ تشکیل دیاتھا ۔اس رقم کو بنچ نے انویسٹ کردیا تھا جو بڑھ کر17ارب روہے ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا سے ماہرین کو بلاکرجو ہم نے سٹڈی کرائی اس کےمطابق پاکستان سے سال 2025تک پانی ختم ہوجانا تھا۔سوال کرنا آپ کا حق ہے جس نے دس روپے بھی دئیے وہ مجھ سے سوال کرنے کا استحقاق رکھتا ہے۔جس سپیڈ سے ہم ڈیم کی تعمیر کرانا چاہتے تھےاس میں جو رکاوٹیں آئیں انکا ذکر نہیں کرنا چاہتا۔ پاکستان کی بقاء کےلئے ڈیم بنانے کا آغاز کیا۔اسی لئے کہاکہ اس کا نام بدل کرہاکستان ڈیم رکھ دیاجائے۔پانی ہم سب کی زندگی کےلئے لازم ہے ہوری دنیا کو فیکٹری میں بدل دیاجائے تو دوگیلن پانی نہیں بن سکتا۔ہانی قدرت کی سب سے بڑی نعمت ہےجو خدا ہی بھیجتاہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

تقریب سے سینئیر قانون دان رفاقت کاہلوں اور دیگر مقررین نے بھی ختم قرآن کی تقریب سے خطاب کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply