مقبول ترین عالمی فوڈ چین مکڈونلڈز نے بھی معاشی بحران کے پیش نظر ڈاؤن سائزنگ شروع کردی ہے جس کی وجہ سے امریکا میں قائم دفاتر عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق برگر چین میکڈونلڈز کارپوریشن اس ہفتے اپنے امریکی دفاتر کو عارضی طور پر بند کر رہی ہے۔میک ڈونلڈز نے ملازمین سے ہیڈ کوارٹر میں دکانداروں اور دیگر وینڈرز کے ساتھ تمام ملاقاتیں منسوخ کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
مکڈونلڈز کمپنی کی وسیع تر تنظیم نو کا منصوبہ ہے اور جلد ہی کارپوریٹ ملازمین کو اپنی برطرفی کے حوالے سے بذریعہ ای میل آگاہ کردیا جائے گا۔گزشتہ ہفتے وصول ہونے والی آفیشل ای میل میں امریکی ملازمین اور کچھ دیگر ممالک میں عملے کو کمپنی نے پیر سے بدھ تک گھر سے کام کرنے کو کہاہے ۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ کتنے ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔میک ڈونلڈز نے فوری طور پر جواب نہیں دیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں