• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پی ٹی آئی کے سابق ممبر پنجاب اسمبلی نعیم ابراہیم اور پیر احمد شاہ کھگہ کیخلاف انکوائری کا آغاز

پی ٹی آئی کے سابق ممبر پنجاب اسمبلی نعیم ابراہیم اور پیر احمد شاہ کھگہ کیخلاف انکوائری کا آغاز

تحریک انصاف کے سابق ممبر پنجاب اسمبلی نعیم ابراہیم اور پیر احمد شاہ کھگہ کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب میں انکوائری کا آغازکردیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے نعیم ابراہیم نے محکمہ مال کے عملہ کی ملی بھگت سے 17 مرلے سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کیا۔ نعیم ابراہیم نے عارفوالہ میں 17 مرلے سرکاری اراضی پر اپنا ڈیرہ تعمیر کیا۔ نعیم ابراہیم نے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی 17 مرلے سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔

تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے احمد شاہ کھگہ نے پاکپتن میں ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں رشوت لے کر بھرتیاں کیں۔ 7 لاکھ روپے فی اسامی لیکر مختلف افراد کو بھرتی کروایا۔ ذرائع

Advertisements
julia rana solicitors london

سابق ایم پی اے نے محکمہ تعلیم کے افسران کی ملی بھگت سے مقررہ عمر کی حد سے زائد عمر کے افراد کو بھرتی کروایا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply