سپریم کورٹ کا 4رکنی بینچ پھر ٹوٹ گیا

پنجاب اور کے پی انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق کیس،چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بننے والا 4 رکنی بینچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا،جسٹس جمال خان مندوخیل نے کیس سننے سے معذرت کرلی۔گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکمنامہ اور جسٹس جمال خان مندوخیل کا اختلافی نوٹ بھی جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال کی سربراہی میں بننے والا4رکنی بینچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا۔جسٹس جمال مندوخیل نے کیس سننے سے معذرت کرلی،سپریم کورٹ کی جانب سے کل کی سماعت کے حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کیا گیا جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کل کے حکمنامے سے اختلاف کیا۔

اپنے اختلافی نوٹ میں جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ جسٹس آمین الدین خان نے بنچ میں بیٹھنےسے معذرت کی،جسٹس امین الدین خان کے فیصلے کے بعد حکمنامہ کا انتظار تھا،مجھے عدالتی حکمنامہ کل گھر موصول ہوا،اٹارنی جنرل صاحب آپ حکم نامہ پڑھ کر سنائیں،اٹارنی جنرل نے جسٹس جمال مندوخیل کا حکم نامہ پڑھ کر سنایا،حکم نامہ پر میں نے الگ نوٹ لکھا ہے،میں بنچ کا ممبر تھا،میرے ساتھ مشاورت نہیں کی گئی،میں سمجھتا ہوں میں بنچ میں میس فٹ ہوں،سب ساتھی ججز آئین کے پابند ہیں۔

چیف جسٹس نے جسٹس جمال مندوخیل کو بہت بہت شکریہ کہتے ہوئے بات کرنے سے ٹوک دیا اور کہا کہ بنچ کی تشکیل سے متعلق جو بھی فیصلہ ہوگا کچھ دیر بعد عدالت میں بتا دیا جائے گا،کچھ دیر میں نئے بنچ کا فیصلہ ہوگا۔

جسٹس جمال خان مندو خیل نے کہا کہ میں کل بھی کچھ کہنا چاہ رہا تھا،مجھ سے فیصلہ لکھواتے ہوئے مشاورت نہیں کی گئی،شاید مجھ سے مشورے کی ضرورت نہ تھی یا اس قابل نہ سمجھا گیا،اللہ ہمارے ملک کے لیے خیر کرے۔

قبل ازیں چیف جسٹس عمر عطا بندیال ،جسٹس اعجاز الاحسن ،جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں،سپریم کورٹ نے باقاعدہ کیس کی کاز لسٹ جاری کردی۔

ا دھرگزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکمنامہ اور جسٹس جمال خان مندوخیل کا اختلافی نوٹ بھی جاری کردیا گیا۔

حکمنامہ کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی اپنے فیصلے کی روشنی میں سماعت جاری رکھنے سے معذرت کرلی تھی،حکمنامے کے مطابق بنچ کے 3ارکان کا جسٹس امین الدین خان کے موقف سے اختلاف ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر کے مطابق سماعت جاری رکھی جا سکتی ہے،حکمنامہ میں جسٹس جمال مندوخیل کی سماعت جاری رکھنے یا نہ رکھنے پر کوئی رائے شامل نہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply