• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ٹی وی انٹرویو کے دوران گھڑی کیوں اتاری؟فرانسیسی صدر پر تنقید

ٹی وی انٹرویو کے دوران گھڑی کیوں اتاری؟فرانسیسی صدر پر تنقید

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کو ٹی وی انٹرویو کے دوران قیمتی اور مہنگی گھڑی اتارنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بدھ کو ایک انٹرویو کے دوران صدر ایمانوئل میکرون پنشن کی عمر میں اضافے کی وجوہات کا جواز پیش کر رہے تھے۔

اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے ایمانوئل میکرون نے اپنے ہاتھ میز کے نیچے رکھے اور بات جاری رکھی تاہم جب وہ اپنے ہاتھ واپس میز پر لائے تو انہوں نے گھڑی ہٹادی تھی۔

 

اس حوالے سے فرانسیسی صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ انہوں نے گھڑی اس لیے اتاری کیونکہ وہ میز سے ٹکرا رہی تھی۔

دوسری جانب فرانسیسی صدر کے اس عمل پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ان کے ناقدین نے کہا ہے کہ گھڑی اتارنے سے پتا چلتا ہے کہ وہ عوام سے رابطے سے باہر ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ فرانس ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سے بڑھا کر 64 کرنے کے فیصلے پر احتجاج اور ہڑتالوں کی لپیٹ میں ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply