گوجرانوالہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو آج کے جلسے کی مشروط اجازت دے دی گئی۔
گوجرانوالہ ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے جلسے کی این او سی کو 37 شرائط کے ساتھ مشروط کیا ہے۔ جن میں سے ایک شرط یہ ہے کہ جلسے میں اہم ملکی اداروں کے خلاف بات نہیں کی جائے گی۔
این او سی میں شامل کردہ شرائط کے مطابق سرکاری املاک کے نقصانات کی ذمہ دار جلسہ انتظامیہ ہو گی اور جلسہ پرامن ہو گا۔ کسی کی تشہیری بینرز یا پارٹی پرچم کو نذر آتش نہیں کیا جائے گا۔
جلسے کے بعد اسٹیڈیم گراؤنڈ کی بحالی کے لیے جلسہ انتظامیہ پابند ہو گی۔
اس سے قبل وزارت داخلہ نے گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی جلسے کے لیے تھریٹ الرٹ بھی جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ گوجرانوالہ جلسے سے قبل سابق وزیر اعظم عمران خان کی سیکیورٹی فول پروف بنائی جائے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں